اسحاق ڈار سے ڈی جی بجٹ ملٹری میجر جنرل توقیر احمد کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب کی مالی ضروریات پر غور

منگل 15 جولائی 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ڈی جی بجٹ ملٹری میجر جنرل توقیر احمد نے ملاقات کی‘ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کی مالی ضروریات پر غور کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں متاثرین شمالی وزیرستان کے معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کی لئے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔ آئی ڈی پیز کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیں اسحاق دار نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ رقم بھی بروقت حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :