پشاور،گورنرخیبرپختونخوااسردارمہتاب احمدخان کا شمالی وزیرستان متاثرین کوامدادی رقوم کی ادائیگی میں تاخیراور رجسٹریشن میں سست روی کاسخت نوٹس ،ڈائریکٹرجنرل فاٹاڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ارشدخان کو عہدے سے معزول کردیا

منگل 15 جولائی 2014 07:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)گورنرخیبرپختونخوااسردارمہتاب احمدخان نے شمالی وزیرستان متاثرین کوامدادی رقوم کی ادائیگی میں تاخیراور رجسٹریشن میں سست روی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل فاٹاڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ارشدخان کوفوری طورپران کے عہدے سے معزول کردیاہے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فاٹاعابدمجیدنئے ڈی جی کی تقرری تک قائمقام ڈی جی ایف ڈی ایم اے کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے گورنرسردارمہتاب نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان کے قبائل نے ملک وقوم اورپاکستان کی سالمیت واستحکام کی خاطرگھربارچھوڑنے کی قربانی دی ہے اورمشکل کی اس گھڑی میںآ ئی ڈی پیزکی امدادمیں غفلت یاکوتاہی کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی پیرکے روزبنوں کے آرمی پارک میں شمالی وزیرستان کے اتمانزئی وزیرقبائل کاگرینڈجرگہ منعقدہواجس کے مہمان خصوصی خیبرپختونخواکے گورنرسردارمہتاب احمدخان اوروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف تھے جبکہ مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرپیرصابرشاہ، مسلم لیگی رہنماؤں راجہ اشفاق سرور،انجینئرامیرمقام،رحمت سلام خٹک اوردیگرسرکردہ رہنمابھی اس موقع پرموجودتھے

گرینڈجرگہ کے سربراہ ملک نصراللہ خان نے سپاسنامہ کے دوران آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں شمالی وزیرستان ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے قبائل کودرپیش مسائل ومشکلات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے آئی ڈی پیزکیلئے خصوصی رمضان پیکج کے تحت فی خاندان25ہزارروپے اداکرنے کاجواعلان کیاتھاموبائل فون سم کے ذریعہ وہ رقم آئی ڈی پیزکواداکرنے کافیصلہ کیاگیاتھاتاہم ایک ہفتہ سے زائدگذرنے کے باوجونہایت محدودتعدادمیں خاندانوں کویہ رقم اداکی گئی ہے اورواضح اکثریت اس امدادی رقم سے محروم ہے لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ اس امدادی رقم کوسمارٹ کارڈیابراہ راست بینک کے ذریعہ متاثرین کی رجسٹریشن میں بے قاعدگیوں کامعاملہ بھی اٹھایااورکہاکہ اب تک ایک بڑی تعدادمیں شمالی وزیرستان کے قبائل رجسٹریشن سے محروم ہیں اورجب وہ رجسٹریشن کیلئے جاتے ہیں تو انہیں بتایاجاتاہے کہ ان رجسٹریشن توہوچکی اس ضمن میں ملک نصراللہ خان نے خوداپنی مثال دی گورنرسردارمہتاب احمدخان نے جرگہ سے واپس پشاورپہنچنے پران شکایات کی چھان بین کی اوراس کے نتیجہ میں فوری طورپرڈائریکٹرجنرل ایف ڈی ایم اے ارشدخان کوان کے عہدے سے معزول کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جبکہ ان کی جگہ محکمہ ایڈمنسٹریشن کے سیکرٹری عابدمجیدکوقائمقام ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی ایم اے مقررکرنے کاحکم جاری کیاہے جونئے ڈائریکٹرکی تقرری تک خدمات سرانجام دیں گے

گورنرسردارمہتاب احمدخان نے کہاکہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے قبائل نے شدیدگرمی کے اس موسم میں ملک وقوم اورپاکستان کی سالمیت اوراستحکام کی خاطرگھربارچھوڑنے کی قربانی دی ہے اورحکومت وزیراعظم میاں نوازشریف کی ذاتی ہدایت اورعملی رہنمائی میں ان متاثرین کوتمام ترامداداورسہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے جس میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے متاثرین کونقدرقوم کی فوری اوربروقت ادائیگی کیلئے موثرطریقہ کارکی نشاندہی کریں تاکہ متاثرین کی امانتیں ان تک پہنچائی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :