وفاقی حکومت جان بوجھ کرخیبرپختونخواہ حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان ،شہبازشریف کوپیسہ صوبائی حکومت کودیناچاہئے تھا،صوبے میں 18سے 19گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،صوبائی حکومت آئی ڈی پیزکیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 جولائی 2014 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کرخیبرپختونخواہ حکومت کوناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے ،شہبازشریف کوپیسہ صوبائی حکومت کودیناچاہئے تھا،صوبے میں 18سے 19گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،صوبائی حکومت آئی ڈی پیزکیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں فیملی لمیٹڈسیاست چل رہی ہے ،آزادی مارچ کامقصدنظام تبدیلی کاآغازہے ،آزادی مارچ کوآگے لے جانے کیلئے ہے ،پیپلزپارٹی اورن لیگ نے جمہوریت کے نام پرڈرامہ کیاہے ،

مڈٹرم الیکشن جمہوریت کاحصہ ہوتے ہیں ،جمہوریت الیکشن میں دھاندلی کے باعث ڈی ریل ہوتی ہے ،،سیاستدانوں کومارشل لاء سے نہیں احتساب سے خطرہ ہے ،پی پی اورن لیگ کبھی احتساب نہیں ہونے دیں گے ،پیپلزپارٹی نہ اپوزیشن میں ہے اورنہ حمایت میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاق جان بوجھ کرخیبرپختونخواہ حکومت کوناکام کرنے کی کوشش کررہاہے ،صوبے میں اٹھارہ سے انیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،آئی ڈی پیزسکولوں میں ٹھہرائے گئے ہیں ،جب چھٹیاں ختم ہوگئیں توپھربڑامسئلہ ہوگا،شہبازشریف پیسہ صوبائی حکومت کودیناچاہئے تھا۔وفاق کوآپریشن کاپتہ تھاتوبجٹ میں پیسے رکھتا،حکومت میٹرومنصوبے پر50ارب کاڈرامہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :