جے یو آئی ف نے قمر زمان کائرہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دیدیا،مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے جمعیت کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی مولانافضل الرحمن کسی ڈیل کا حصہ تھے ، پیپلزپارٹی خود معاملے پر تضادو ابہام کا شکار ہے، ترجمان جان اچکزئی

پیر 14 جولائی 2014 08:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جولائی۔2014ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری قمرزمان کے کائرہ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے، جان اچکزئی نے کہاہے کہ مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے جمعیت کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی مولانافضل الرحمن کسی ڈیل کا حصہ تھے، پیپلزپارٹی خود معاملے پر تضاد کا شکار ہے۔

اتوار کو ”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے ترجمان جان محمد اچکزئی نے کہاکہ سابق وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ کا بیان کہ مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے جو ڈیل ہوئی تھی اس میں مولانافضل الرحمن بھی شریک تھے اور انہیں مکمل اعتماد میں لیاگیا تھا سراسر جھوٹ ہے اور اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہمیشہ جمہوری جدوجہد کی ہے انہوں نے اس معاملے پر خود پیپلزپارٹی ابہام و تضاد کا شکار ہے

ایک جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فرحت اللہ بابر اس کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ قمر الزمان کائرہ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور بیان دیتے ہیں اس لئے پہلے اس معاملے پر پیپلزپارٹی خود کو کلیئر کرے اور خواہ مخواہ کی بیان بازی سے گزیر کرے انہوں نے کہاکہ قمر الزمان کائرہ کے بیان کو یکسر مسترد ہیں ۔ ایک سوال پر جان اچکزئی نے کہاکہ جمعیت کو شروع دن سے مطالبہ رہاہے کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہے تو پھر 12 اکتوبر 1999ء سے بات کی جائے

متعلقہ عنوان :