سنگاپور میں قتل کے مقدمہ میں قید پاکستانی شہری نے عدالت سے پھانسی دینے یا وطن واپس بھیجنے کی درخواست کردی،رپورٹ

اتوار 13 جولائی 2014 07:40

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)سنگاپور میں اپنے ساتھی کے قتل کے جرم میں زیر حراست پاکستانی شہری نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اسے یا تو پھانسی دیدی جائے یا پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق25 سالہ رمضان رضوان نے ضلعی عدالت کے جج ایرائی تھیم سے اس وقت یہ اپیل کی جب اسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رمضان نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ریمانڈ سیل کی تکلیف برداشت کرنا بہت مشکل ہے اس لئے آپ مجھے یا تو پھانسی دے دیں یا پھر واپس پاکستان بھیج دیں۔رمضان کا کہنا تھا کہ میرے لئے سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ کب تک مجھے اپنے کیس کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ میں تمہیں وطن واپس بھیجنے کے احکامات جاری کرسکوں۔

متعلقہ عنوان :