لانگ مارچ کا اعلان ، ڈاکٹر طاہر القادری عمران خان سے ناراض ، چوہدری برادران انقلابی اور سونامی کے درمیان فاصلے کم کرانے کیلئے سرگرم

اتوار 13 جولائی 2014 07:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء) لانگ مارچ کے اعلان پر ڈاکٹر طاہر القادری عمران خان سے ناراض ہوگئے ، چوہدری برادران دونوں کے درمیان فاصلے کم کرانے میں سرگرم ہوگئے ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بہاولپور جلسے میں طاہر القادری کو لانگ مارچ کی تاریخ نہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان خود کرنا چاہتے تھے عمران خان کے لانگ مارچ کی تاریخ دینے پر ڈاکٹر طاہر القادری عمران خان سے ناراض ہوگئے ہیں ادھر انقلابی اور سونامی کے درمیان ناراضگی ختم کرانے کیلئے چوہدری برادران سرگرم ہوگئے ہیں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی دونوں کے درمیان صلح کرانے کیلئے سرگرم ہوگئے اور کوششیں شروع کردی ہیں ۔