مشرف کے ساتھ اقتدار چھوڑنے سے متعلق سمجھوتہ ہوا تھا ، نواز شریف بھی اس کا حصہ تھے،قمر زمان کائرہ

اتوار 13 جولائی 2014 07:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اقتدار چھوڑنے سے متعلق سمجھوتہ ہوا تھا اور نواز شریف بھی اس سمجھوتے کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف سمجھوتہ کا حصہ نہیں تھے تو پرویز مشرف کے خلاف کیس کیوں نہیں بنایا۔ مشرف کے خلاف مقدمہ عدالت کے ذریعے بنا۔ بااختیار مشرف کو بنانے کیلئے سمجھوتہ ضروری تھا۔ مسلم لیگ ن مشرف کے خلاف ہے تو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیوں نہیں کی۔