چو دہ اگست پا کستان کا قومی دن ، اسے متنازعہ یا سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے،سید خو رشید شاہ،ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے ،حکو مت،عمران خان اپنا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں حاصل جمع کچھ نہیں ہو گا، میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 جولائی 2014 07:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے عمران خان اور حکو مت سے کہا ہے کہ چو دہ اگست پا کستان کا قومی دن ہے اسے متنا زعہ یا سیا ست کا حصہ نہ بنا یا جا ئے ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پہلے بھی واضح کر چکے ہیں تا ہم حکو مت نے اگر اس دن کسی تقریب میں شر کت کی دعوت دی تو سوچیں گے وہ اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ حکو مت اور عمران خان اپنا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں حاصل جمع کچھ نہیں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سیا سی فیصلہ کر کے ایک آمر کو اقتدار سے الگ کیا ہم نے جو بھی فیصلے کیے ہیں وہ سیا سی ہیں اور ہما ری سیا ست جمہو ریت ہے جس سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ آرٹیکل چھ کے تحت مشرف کے خلاف با رہ اکتو بر 1999کے تحت کیس داخل کر تی تو اسے آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی اسرائیلی جا رحیت کی مذمت کی ہے اور حکو مت سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے مظالم کی مذ مت کرے اور یو این او میں اس مسئلے کو اٹھا ئے ۔

متعلقہ عنوان :