پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گناہیں باعث تشویش ہیں، امریکہ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتحادی ملک کو بھر پور تعاون فراہم کریں گے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بھر پور تعاون بھی انتہائی اہم ہے،جان ایف کیمبل

اتوار 13 جولائی 2014 07:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء)امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں بارے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایساف کے لئے امریکی نامزد کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے سینٹ کی آرمڈ سرسوز کمیٹی کو بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک افغان فوج کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے افغانستان اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون بھی انتہائی اہم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان بھی اس سلسلے میں قریبی روابطہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خطے کا اہم اتحادی ملک ہے تاہم ملک میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں امریکہ سمیت دیگر ممالک کے لئے باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حالیہ اقدامات اطمینان بخش ہیں ۔