کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے پیش امام سمیت پانچ افراد جاں بحق

اتوار 13 جولائی 2014 07:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے پیش امام سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے صفورا گوٹھ کے علاقے فاطمہ سوسائٹی میں مسجد مصطفی سے ملحق مدرسے میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے پیش امام مولانا محمد لیاقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

لیاری میں گولیاں مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ واٹر پمپ پر فائرنگ سے منظر عباس نامی موٹر مکینک جاں بحق ہو گیا ۔ اورنگی ٹاؤن میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ ادھر اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔ دوسری جانب آرام باغ تھانے کی حدود میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے

متعلقہ عنوان :