شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب ، فضائی حملوں میں 13 دہشتگرد ہلاک ، سات ٹھکانے تباہ ، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودی بھی تباہ کردیا گیا ،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں زیادہ تعداد میں غیر ملکی شامل ہیں ،آئی ایس پی آر

اتوار 13 جولائی 2014 07:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں فضائی حملوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک جبکہ سات ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودی بھی تباہ کردیا گیا ۔ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں زیادہ تر غیر ملکی شامل ہیں دہشتگردوں نے میر علی سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے کئے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر استحکام جاری ہے چھ موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں پر نصب بارودی سرنگیں ، دو 12.7 ایم ایم گنز ، ایک گن 14.5، ایم ایم ، دو گاڑیاں ،11 خود کش جیکٹیں اور بارود وارسک اور زرتنگی کے ایریا سے برآمد کیا گیا تین دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا جن میں ایک ازبک شامل ہے ۔

(جاری ہے)

دیگان میں فضائی حملوں سے دو بارود سے بھری گاڑیوں کو تباہ کیا گیا بویا میں دو خود کش بمباروں کو پہچان کر ان کا پیچھا کیا گیا جنہوں نے گھیرے میں آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا اسی اثناء میں بنوں ، ڈی آئی خان ، ٹانک اور پشاور میں ریلیف آپریشن اپنی پوری استعداد سے جاری ہے ۔

ابھی تک آئی ڈی پیز میں 110 کلو گرام کے 96533 راشن پیک تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں فوج کے 59ریلیف کلیکشن پوائنٹ پر 1012 شن راشن اکٹھا کیا گیا جن کو بنوں پہنچا دیا گیا فوج کے ڈاکٹرز بنوں میں مقامی میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کو ریلیف پہنچانے میں مصروف ہیں ۔پاک فوج کی طرف سے قائم بنوں میں خلیفہ گل نواز ہسپتال میں اب تک 12583مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ۔