سعودی حکومت نے ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین پاکستان کو فراہم کر دی

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) سعودی حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے اپنے دیرینہ اسلامی دوست ملک کو ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین فراہم کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکام نے پولیو ویکسین کی 2 کنسائنمنٹس ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) کے حوالے کیں، سعودی عرب کی فراہم کردہ پولیو ویکسین ایک سال تک کارآمد رہے گی۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستانیوں پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے پولیو سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :