عالمی بینک کا حکومت پاکستان کی کی اقتصادی پالیسیوں پر اظہار اطمینان ، ختم ہونے والا مالی سال پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں ایک شاندار سال تھا ، ایگزیکٹو بورڈ

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء ) عالمی بنک نے مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے دوران پاکستان کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے پاکستان کیلئے ایک شاندار سال قراردیا ہے۔عالمی بنک نے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ایک بیان میں کہاکہ تیس جون کو ختم ہونے والا مالی سال پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں ایک شاندار سال تھا۔

(جاری ہے)

عالمی بنک نے کہاکہ سینئر مینجمنٹ اور ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے بارے میں نہایت اچھے اور مثبت خیالات کااظہار کیا جو غربت میں کمی اور خوشحالی کی کوششوں میں پاکستان کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔بنک نے کہاکہ سال کا اختتام ریکارڈ ایک ارب انہتر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی تقسیم سے ہوا جن میں سے نوے فیصد سے زیادہ اعلی رعایتی بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن سے تھے۔بنک نے کہاکہ نہ صرف درآمدی اہداف پورے کئے گئے بلکہ ایسوسی ایشن کے ایک ارب ستاسی کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے نئے وعدے پاکستان کیلئے ریکارڈ فنانسنگ کی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :