ایف آئی اے کا طاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کیلئے انٹرپول کو خط،طاہر القادری نے غیرآئینی اقدام سے منتخب حکومت ختم کرنے کی دھمکی دی ، خط کامتن

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء ) ایف آئی اے نے ڈاکٹرطاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کے لئے انٹرپول کو خط لکھا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کے لئے انٹرپول کو خط لکھا ہے جب کہ ساتھ ہی ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی ایک خط لکھا ہے جس میں منہاج القرآن ولاز اسٹریٹ ہوسٹن اور البستار فرینکفرٹ کی معلومات بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایف آئی کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو بھی ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ادارہ منہاج القرآن اور اس سے منسلک ادارے چلانے والوں کے ٹیکس آڈٹ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے متن میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری نے غیرآئینی اقدام سے منتخب حکومت ختم کرنے کی دھمکی دی ہے اور وہ ریلیوں کے ذریعے منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ طاہرالقادری نے گزشتہ سال 13 جنوری سے 4 دن تک اسلام آباد میں دھرنا دیے رکھا تھا جس سے نہ صرف وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئے تھے جبکہ ملک میں عدم استحکام کے لئے طاہرالقادری یہ عمل دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :