آرٹیکل245کے تحت فوج سول انتظامیہ کی مددکیلئے کاروائی کرسکتی ہے،عابد شیر علی ، انقلاب اورلانگ مارچ کاڈھول بجانے والی تانگہ پارٹیوں کوحالات کی سنگینی کاادراک اور عوام کودرپیش مشکلات کا احساس تک نہیں ہے، قوم کی دعاؤں اوروفاؤں سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے امکانات واضح ہوتے جارہے ہیں،آئی ڈی پیزہمارے مہمان ہیں ،ان کی میزبانی اوربحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،کارکنوں کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے حقوق کاہر ممکن تحفظ کیا جائے گا ،وفد سے ملاقات

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل245کے تحت فوج سول انتظامیہ کی مددکیلئے کاروائی کرسکتی ہے، انقلاب اورلانگ مارچ کاڈھول بجانے والی تانگہ پارٹیوں کوحالات کی سنگینی کاادراک اور عوام کودرپیش مشکلات کا احساس تک نہیں ہے قوم کی دعاؤں اوروفاؤں سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے امکانات واضح ہوتے جارہے ہیں۔

آئی ڈی پیزہمارے مہمان ہیں ،ان کی میزبانی اوربحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،کارکنوں کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے حقوق کاہر ممکن تحفظ کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کوارڈینیٹر چوہدری محمد یاسین کسانہ کے ہمرہکارکنوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چوہدری محمد یاسین کسانہ ‘ چوہدری ریاض گجر نے انہیں پارٹی معاملات اور اپنے تحفظات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس پر وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے یقین دلایا کہ پارٹی ورکروں کے تحفظات کو جلد دور کر دیا جائے گا ۔ترجیحی بنیادوں پر کارکنوں کے مسائل حل کرانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پارٹی ورکروں کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے جلد ملاقات کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے جن کی بدولت امریت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے ۔کارکن جمہوریت کے خلاف سازشوں کرنے والوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں گے ۔ قوم سازشوں عناصر کے عزائم کو خوب جانتے ہیں ‘غیر ملکی ایجنڈے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ منفی سیاست کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سونامی اورانقلاب والے عوامی سیلاب کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔جوسیاست کی ابجدتک نہیں جانتے وہ کیا نظام تبدیل کریں گے ۔طاہرالقادری وضاحت کریں انہوں نے اسمبلی رکنیت سے کن وجوہات کی بناپراستعفیٰ دیا تھا ۔ ملک میں امن وامان برقراررکھنااور معاشی صورتحال کوبہتر بناناحکومت کافرض منصبی ہے،اس ضمن میں کوئی رکاوٹ یاسازش برداشت نہیں کی جائے گی۔

دہشت گردی ،بدامنی اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے آئین کی روسے دوررس اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اورقومی مفادات کی قیمت پرسیاست کرناہرگز جائزنہیں ہے ۔جوپارٹیاں انتخابی سیاست میں دلچسپی اوراسمبلیوں میں نمائندگی نہیں رکھتیں انہیں انتخابی نظام پرتنقیدکرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہے ،اپوزیشن پارٹیاں بھی اپنی اپنی مثبت تجاویزدیں ان پرغورکیا جائے گا۔

پاکستان میں پائیدارامن کاقیام اورسیاسی استحکام کاراستہ سیاسی قیادت کے مابین اتحادویکجہتی سے ہوکرجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے نفاق پسند سیاسی قیادت کے ایجنڈے کومستردکردیا ۔حکومت کی اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے یقیناجمہوریت اورمعیشت مضبوط ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :