ججز نظربندی کیس کی سماعت،مشرف کو ایک دن پیشی سے استثنیٰ مل گیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت کا 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:32

اسلام آاباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء )ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو جمعہ کوحاضری سے استثنا مل گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کو بیماری کے باعث جمعہ کی حاضری سے استثنا مل گیا۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ پرویز مشرف کے وکیل صفدر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے تین ہفتے کا آرام اور سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عدالت نے پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، آئندہ سماعت 8 اگست کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :