وفاقی حکومت نے جشن آزادی بھرپورقومی جذبے سے منانے کافیصلہ،2ہفتے تک جاری رہنے والی تقاریب میں فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ قوم کے اتحادکاپیغام دیاجائیگا

ہفتہ 12 جولائی 2014 07:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جولائی۔2014ء)وفاقی حکومت نے جشن آزادی بھرپورقومی جوش و جذبے سے منانے کافیصلہ کرلیا،2ہفتے تک جاری رہنے والی تقاریب میں فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ قوم کے اتحادکاپیغام دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے 14اگست کوجشن آزادی بھرپورطریقے اورقومی جذبے کے ساتھ منانے کافیصلہ کرلیاہے ،جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب 2ہفتے تک جاری رہیں گی ،جن میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اورآپریشن ضرب عضب میں جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کوخراج تحسین پیش کیاجائیگا۔

تقریبات کامقصدآپریشن میں فوج کی خدمات کوسراہناہے اوردہشتگردوں کویہ پیغام دیاجائیگاکہ پوری قوم متحدہے جشن آزادی کے حوالے سے ملک بھرمیں منعقدہونے والی ان تقریبات میں سیاسی سول وفوجی حکام شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :