نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت بی اے ،پیشہ زراعت اور سیاست لکھا، ملکیت میں کوئی گاڑی ،کوئی گھر اور نہ ہی کوئی بینک بیلنس ہے،دستاویزات موصول،بینک قرضے سمیت دیگر تفصیلات کے فارم میں درج خانے کو خالی چھوڑدیا

جمعرات 10 جولائی 2014 07:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عام انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت بی اے ،پیشہ زراعت اور سیاست لکھا ہے جبکہ ان کی ملکیت کوئی گاڑی ،کوئی گھر اور نہ ہی کوئی بینک بیلنس ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول دستاویزات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مالی سال 2012ء میں 24لاکھ49ہزار556روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا اور اسی سال 12لاکھ35ہزار747روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا اور نواز شریف نے 2012ء میں ہی 26کروڑ 16لاکھ 59ہزار 27روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔

مزید دستاویزات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشر یف کے پاس کوئی بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان کے اندر اور باہر کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کہیں کاروباری سرگرمیاں ہیں۔دستاویزات کے مطابق محمد نواز شریف کی ملکیت میں کوئی گاڑی نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس زیورات ،بینک اکاؤنٹ،بیرون امداد،ذاتی اخراجات،بینک قرضے سمیت دیگر تفصیلات کے فارم میں درج خانے کو خالی چھوڑا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :