تحریک انصاف سیاسی جنگ پر آمادہ ہے تو حکومت بھی تیار ہے، پرویز رشید ، سیاسی پتنگے باہر آگئے ہیں جب ٹھنڈی ہوا چلے گی تو یہ نظر بھی نہیں آئیں گے ،طاہر القادری انقلابی بابا اب کنیڈا جا کر رکے گاان میں اتنی ہمت ہے تو کنیڈا کا پاسپورٹ پھا ڑ کر پاکستانی شہر ی بنیں ، عمران خان نے پہلے الیکشن ٹربیونل سے منہ کی کھائی ہے اب بھی منہ کی ہی کھائیں گے ،پاکستانی باشعور قوم جانتی ہے خدمت کون کر رہا ہے اور اپنی کار کردگی کو چھپا کر احتجاج کی آڑ کون لے رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 جولائی 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھی سیاسی اور قانونی جنگ کے لئے تیار ہے۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی اور قانونی جنگ کا آغاز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جنگ پر آمادہ ہے تو ہم بھی حاضر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھرپور تیاری کے ساتھ تحریک انصاف کی سیاسی اور قانونی چارہ جوئی کا جواب دے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی مراد سعید اور علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دلوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے کاغذات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہے کہا کہ جس طرح ملک میں پری مون سون کا موسم ہے بلکل اسی طرح سیاسی پری مون سون آچکا ہے جس کے باعث سیاسی پتنگے باہر آگئے ہیں جب ٹھنڈی ہوا چلے گی تو یہ نظر بھی نہیں آئیں گے ،طاہر القادری انقلابی بابا اب کنیڈا جا کر رکے گاان میں اتنی ہمت ہے تو کنیڈا کا پاسپورٹ پھا ڑ کر پاکستانی شہر ی بنیں ، عمران خان نے پہلے الیکشن ٹربیونل سے منہ کی کھائی ہے اب بھی منہ کی ہی کھائیں گے ،پاکستان کی باشعور قوم جانتی ہے کہ خدمت کون کر رہا ہے اور اپنی کار کردگی کو چھپا کر احتجاج کی آڑ کون لے رہا ہے

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کنیڈا میں جاکر اپنا کام کریں قوم ان کے بہکاوئے آنے والی نہیں ہے اگر انہیں قوم سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو کنیڈین شہریت چھوڑ کر قوم کی خدمت کیوں نہیں آتے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر تمام توجہ مرکوز کی ہوئی ہے کام نہ کرنے والے کام کرنے والوں کا راستہ روک رہے ہیں لیکن حکومت ان بہروپییوں کے دبا و میں نہیں آئے گی انہوں کہا کہ جمہوریت کش لوگ اب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے ہیں تاکہ جمہوریت کا گلہ دبائیں انہوں کے کہا کہ اس وقت جنلوریت کش اور جمہوریت کی حامی جماعتوں کے درمیان لڑائی ہے امید ہے جیت جمہوری فورسز کی ہی ہوگی عمران خان کواور طاہر القادری کو آئی ڈی پیز کی مشکلات نظر نہیں آرہیں ان کا مقصد صر ف حصول اقتدار ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں عمر ان خان نے پہلے الیکشن ٹربیونل میں شکست کھائی اب بھی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔