کاشغر‘ گوادر اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے ،پاک چین اعلی سطحی مذاکرات میں اتفاق

جمعرات 10 جولائی 2014 07:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) پاک چین اعلی سطحی مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ کاشغر‘ گوادر اقتصادی راہداری سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز بیجنگ میں پاک چین اعلی سطحی مذاکرات ہوئے جن میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ چین کی جانب سے وزیر منصوبہ بندی ژوشوشی سمیت دیگر اعلی حکام نے وفد کی قیادت کی۔

دونوں ملکوں کی جانب سے مذاکرات میں اتفاق کیا کہ کاشغر‘ گوادر اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے کیونکہ اقتصادی راہداری سے روزگار میں لاکھوں کا اضافہ ہوگا جبکہ مذاکرات میں توانائی کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چین کے وزیر ژوشوشی نے احسن اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستن کا موقف موثر انداز میں پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :