ارسلان افتخارنے عمران کے خلاف الیکشن کمیشن میں نئی درخواست جمع کرادی

جمعرات 10 جولائی 2014 07:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء)سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخارنے تحریک انصاف کے سربراہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئی درخواست جمع کرادی ہے اور 2007میں ڈاکٹر شیر افگن اور ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے جمع کرائے جانے ریفرنس کی تفصیلات جمع کرا دی ہے

بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق چیف جسٹس کے بیٹے رسلان افتخار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران کے خلاف الکیشن کمیشن میں ایک اور درخوست جمع کر دی ہے جس میں الیکشن کمیشن سے 2007میں عمران کے خلاف ڈکٹر شیر افگن مرحوم اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر افراد کی جانب سے جمع کرایا جانے والہ ریفرنس کی تفصیل مانگ لی اور اس سپیکر قوی اسمبلی کے ریفرنس کی تفصیل بھی لکھی ہے کہ وہ بھی مہیا کی جائے واضع رہے کہ ڈکٹر شیر افگن اور ڈاکٹر فاروق ستار کی پٹیشن ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر خارج کی گی تھی کیونکہ پٹیشن 63کی بنیاد فائل کی گی جوکہ اہلیت کے حوالے سے ہے انہیں آئین کے ارٹیکل 62کے حوالے سے دائر کرنی چاھیے تھی جس وجہ سے ان پٹیشن مسترد کر دی گئی