وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات‘ آئی ڈی پیز کی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیراعظم کا آئی ڈی پیز کیلئے کی جانے والی مسلح افواج کی کوششوں پر اظہار اطمینان، آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن قائم ہوگا‘ شمالی وزیرستان آپریشن کے مقاصد حاصل ہورہے ہیں‘ جنرل راحیل شریف

جمعرات 10 جولائی 2014 07:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات‘ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آئی ڈی پیز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دوطرفہ ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آپریشن سے متاثرہ نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر مسلح افواج شمالی وزیرستان نہیں جارہی‘ آپریشن کے مقاصد حاصل کررہی ہے۔ مسلح افواج کم نقصان کیساتھ آپریشن کو کامیابی کی طرف لے کر جارہی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن و امان قائم ہوگا۔ وزیراعظم نے آئی ڈی پیز کیلئے کی جانے والی کوششوں اور مسلح افواج کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔