پاکستان میں افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے،ناصردرانی

بدھ 9 جولائی 2014 07:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء)آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے،جنگجوؤں کے ٹھکانے سرحد پارہیں، دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان درانی نے ایک نجی ٹی وی سے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھتہ خوری کے واقعات میں جنگجو اور جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں، جنگجوؤں کے ٹھکانے سرحد پارہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دراندازی کی جارہی ہے، کئی کیسز میں پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :