الیکشن کمیشن، قصور سے منتخب لیگی رکن صوبائی یعقوب سیٹھی کو نااہل قرار دیدیا

منگل 8 جولائی 2014 07:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قصور سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی یعقوب سیٹھی کو نااہل قرار دیدیا ہے ضمنی الیکشن کمیشن کا اعلان جلد اعلان کر دیا جائے گا پیر کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہلاہور الیکشن ٹربیونل کے 16جون کے فیصلے کی روشنی میں قصورسے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی یعقوب سیٹھی کو نااہل قرار دیدیا ہے ضمنی انتخاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ان کے خلاف انتخابی عذر داری امحمد الیاس خان نے جمع کرائی تھی