طاہر القادری اور چوہدری برادران کی ملاقات، سیاسی جماعتوں سے مزیدرابطے تیزکرنے پراتفاق

منگل 8 جولائی 2014 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اورمسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورپرویزالٰہی کی ملاقات میں سیاسی جماعتوں سے مزیدرابطے تیزکرنے پراتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیرکے روزچوہدری شجاعت حسین نے پرویزالٰہی کے ہمراہ طاہرالقادری سے منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہورمیں ملاقات کی اورسیاسی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سیاسی جماعتوں میں مزیدرابطے تیزکرنے پراتفاق کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :