وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف چین کے دورے پر روانہ، پاکستان اور چین خلوص ،محبت اوردوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،چین توانائی ،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھرپور تعاون کر رہا ہے، شہباز شریف

پیر 7 جولائی 2014 05:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج چین کے دورے پربیجنگ روانہ ہوگئے -چین روانگی سے قبل ائیر رپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور چین خلوص ،محبت اوردوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں-چین کی تیز رفتار ترقی ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے -چین پاکستان میں توانائی ،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھرپور تعاون کر رہاہے-وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے-انہوں نے کہاکہ میرے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اقتصادی او ر معاشی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا -دورہ چین کے دوران توانائی ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں جاری تعاون پر اہم پیشرفت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :