راولاکوٹ‘ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

پیر 7 جولائی 2014 05:03

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) لائن آف کنٹرول عباس سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘ ماہ رمضان میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دوپہر دو بجے راولاکوٹ کے عباس سیکٹر کے گاؤں تروٹی میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور کارروائی کی جس کے بعد بھارتی فوج کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ ڈیڑھ ماہ سے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ ماہ رمضان کے مو قع پر لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔