دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے خاتمے کی تاریخ دینا ممکن نہیں، خواجہ آصف ، حکومت بے گھر افراد کی بحالی کے بارے تمام صف اول کی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی، وزیر دفاع

پیر 7 جولائی 2014 05:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور بے گھر افراد کی بحالی کے بارے میں تمام صف اول کی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تمام قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے خاتمے کی تاریخ دینا اس وقت ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :