کراچی،پریڈی اسٹریٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد نکلے،صدر دھماکے میں قوم پرست تنظیم ملوث ہے،آئی جی

اتوار 6 جولائی 2014 06:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء) کراچی میں صدر پارکنگ پلازہ کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا تعلق قوم پرست تنظیم سے تھا۔پریڈی اسٹریٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد نکلے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں کہ دونوں دہشت گرد دھماکا خیز مواد ساتھ لے کر کہیں اور جا رہے تھے۔پریڈی اسٹریٹ پر شہری کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دھماکا ہوگیا۔ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے دہشت گردوں کا تعلق قوم پرست تنظیم سے تھا۔ ایک دہشت گرد کی شناخت عبدالفتح کے نام سے ہوئی جو دولت پور نواب شاہ کا رہائشی تھا اور دو ہزار آٹھ سے پاپوش میں رہائش پذیر تھا۔

متعلقہ عنوان :