وزیراعظم نواز شریف چوہدری نثار کو منانے کیلئے رائیونڈ میں طویل ملاقات میں چند باتوں پر اتفاق ہوگیا،کچھ معاملات پرڈیڈ لاک بدستوربرقرار ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی،پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی حل ہونا چاہئیں‘ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تحفظات کو دور کیا جائیگا، نواز شریف، چوہدری نثار علی خان نے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا وہ ہمارے بھائی ہیں کچھ غلط فہمیاں تھیں جو دور ہوگئی ہیں، شہباز شریف ، ذاتی طورپر آیا ہوں کوئی گلہ نہیں ،کچھ بھی ہو حکومت اور پارٹی کے مفاد میں ہوناچاہیے،چوہدری نثار

اتوار 6 جولائی 2014 06:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منانے کیلئے رائیونڈ میں طویل ملاقات میں چند باتوں پر اتفاق ہوگیا کئی معاملات پرڈیڈ لاک بدستوربرقرار ہے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا رائیونڈ پہنچے تو میاں نواز شریف نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم نے چوہدی نثار علی خان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار علی خان کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں کچھ باتوں پر اتفاق ہوگیا اور کئی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جسے جلد دور کرلیا جائے گا وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی حل ہونا چاہئیں‘ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ان کے تحفظات کو دور کیا جائیگا چوہدری نثار نے کہا کہ ذاتی طورپر آیا ہوں کوئی گلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کچھ بھی ہو حکومت اور پارٹی کے مفاد میں ہوناچاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا وہ ہمارے بھائی ہیں کچھ غلط فہمیاں تھیں جو دور ہوگئی ہیں ۔ وزراء میں ہم آہنگی کیلئے ایک اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم نے غلط فہمیاں دور کرنے کا ٹاسک شہباز شریف کو دے دیا شہباز شریف ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے اور ان کے تحفظات دور کرینگے ۔