پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان 2لڑکوں کے ساتھ لڑائی کے الزام میں گرفتاری کے بعدضمانت پررہا،عامرخان کی دوستوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی ،پولیس نے پوچھ گچھ کے بعدرہاکردیا،والدشجادخان

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:55

بولٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)برطانوی پولیس نے پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کوگرفتارکرنے کے بعدضمانت پررہاکردیا۔برطانوی میڈیاکے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان پر2لڑکوں کے ساتھ لڑائی کاالزام ہے ،عامرخان نے جن لڑکوں پرحملہ کیاہے ان دونوں افرادکومعمولی چوٹیں آئی ہیں ،جس کے باعث برطانوی باکسرکوحراست میں لیاگیا،تاہم کچھ دیربعدانہیں ضمانت پررہاکردیاگیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیاکاکہناہے کہ جن لڑکوں پرحملہ ہواوہ دونوں ایشیائی باشندے ہیں اوران کی حالت تشویشناک نہیں ہے ۔ادھربرطانوی باکسرعامرخان کے والدشجادخان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ عامرخان کی دوستوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی ،معاملہ اتناسیئرس نہیں تھاپولیس نے عامرخان سے پوچھ گچھ کرکے انہیں رہاکردیاہے اوروہ اب گھرپرہی ہیں

متعلقہ عنوان :