مجھ پرالزامات ثابت کریں ہرسزابھگتنے کوتیارہوں، ارسلان افتخارنے شیخ رشید،عمران خان کوچیلنج کردیا،بلوچستان کی ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کرناچاہتاتھا،کچھ طاقتوں نے ذاتی مفادکی خاطرتنقیدکانشانہ بنایاتواپنے عہدے سے استعفیٰ دیا،افتخارچوہدری کی نظربندی کے وقت سیاستدانوں سے رابطے ہوئے تھے، مجھے اورمیرے والدکوبلاوجہ تنقیدکانشانہ بنایاجاتاہے ،عمران خان نے مجھ پرالزام لگایاکہ میں اربوں پتی ہوں اگرمیرے اکاوٴنٹس میں 40کروڑنکل آئیں توہرسزاقبول کرنے کوتیارہوں،عمران مجھ پرالزام لگانے سے پہلے اپناہوم ورک مکمل کرلیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخارنے شیخ رشیداورعمران خان کوچیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ ان پرالزامات ثابت کریں وہ ہرسزابھگتنے کوتیارہیں ،بلوچستان کی ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کرناچاہتاتھا،کچھ طاقتوں نے ذاتی مفادکی خاطرتنقیدکانشانہ بنایاتواپنے عہدے سے استعفیٰ دیا،افتخارچوہدری کی نظربندی کے وقت سیاستدانوں سے رابطے ہوئے تھے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں ارسلان افتخارنے کہاکہ میری ایم بی بی ایس کی ڈگری اصل ہے اورمیں شیخ رشیدکوچیلنج کرتاہوں کہ میری ڈگری کوجعلی ثابت کریں اگرمیری بات سچ ثابت ہوئی توشیخ رشیدمستعفی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں شیخ رشیداورعمران خان ایک دوسرے کے مخالف تھے آج دونوں اکٹھے ہیں ان کاکہناتھاکہ مجھے اورمیرے والدکوبلاوجہ تنقیدکانشانہ بنایاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مجھ پرالزام لگایاکہ میں اربوں پتی ہوں اگرمیرے اکاوٴنٹس میں 40کروڑنکل آئیں توہرسزاقبول کرنے کوتیارہوں ۔

عمران خان مجھ پرالزام لگانے سے پہلے اپناہوم ورک مکمل کرلیں ۔انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں ذاتی مفادکی خاطرمجھ کوتنقیدکانشانہ بنارہی تھیں میں نے اس لئے عہدے سے استعفیٰ دیاارسلان افتخارنے کہاکہ میں نے ملکی مفادکیلئے وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈبلوچستان کاعہدہ قبول کیاتھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے میری تقرری کی تھی ان کاکہناتھاکہ بلوچستان ترقی میں دیگرصوبوں سے پیچھے ہے اورمیں اپنے صوبے کے لئے کام کرناچاہتاتھا،بلوچستان میں ترقی کیلئے میں بیرونی سرمایہ کارکمپنیوں سے رابطے میں تھااوربلوچستان میں بہترین سرمایہ کاری لاناچاہتاتھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھ پرالزام لگایاکہ میرے پاس کئی گاڑیاں ہیں ،میرے پاس 2007ء ماڈل کی ایک ہی گاڑی ہے ،عمران خان میرے والدبکنے والے نہیں تھے ،عمران خان نے خوداپنے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ڈاکٹرفقیرحسین ایک پروفیشنل آدمی تھے میں بزنس مین ہوں مجھے کسی فرنٹ مین کی ضرورت نہیں تھی ،میں چیلنج کرتاہوں کہ میرے ملک سے باہرایک اکاوٴنٹ بھی ثابت کردیں میں سزابھگتنے کیلئے تیارہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے ولیمے کی تقریب کی تمام رقم خوداداکی تھی جس کاساراحساب میرے پاس موجودہے ،اگرمیرے والدنے کوئی قرضہ لیاتوکوئی گناہ نہیں کیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ میرے والدکونظربندکیاگیاتوتمام فون بندتھے ،میں نے اپنے فون سے نوازشریف سے بات کی تھی ،میری اس وقت اسفندیارولی اورمحترمہ بے نظیربھٹوسے بھی گھرمیں بات ہوئی تھی ۔مولانافضل الرحمن بھی ہمارے گھرتشریف لائے تھے ،عمران خان بھی اس وقت آگے آگے تھے ۔انہوں نے کہاکہ راناثناء اللہ میرے رشتے میں چچالگتے ہیں ان سے گھریلوتعلق ہے جوکسی سے چھپاہوانہیں ہے ۔