ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،عبدالقادر بلوچ ، شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے سب دہشت گرد تھے‘انٹرویو

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء )ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے سب دہشت گرد تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بے گھر افراد کو خوراک،رہائش،پینے کا صاف پانی، طبی اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سمیت مکمل مدد فراہم کررہی ہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بے گھر افراد میں اب تک دو ارب روپے تقسیم کئے ہیں۔