پشاور،سعودی ائرلائن کا مزید چار دن پروازیں منسوخ رکھنے کا اعلان

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء )سعودی ائرلائن مزید چار دنوں تک پشاورکے لیے پروازیں منسوخ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور ائرپورٹ حکام نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ سعودی ائرلائن نے بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ 7جولائی تک پشاور کے لیے پروازیں نہیں چلائے گی جبکہ یہ پروازیں پشاور کے بجائے اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ادھر امارات ائرلائن نے 8 جولائی تک پشاورآنے والے مسافروں کو اسلام آ باد کی فلائٹس میں ایڈجسٹ کیا ہے۔ حکام کے مطابق 6 جولائی سے مسافروں کوچھوڑنے یا ان کا استقبال کرنے کے لیے صرف ایک فرد کوپشاورائرپورٹ ا آنے کی اجازت ہو گی

متعلقہ عنوان :