پاک فوج کی میرانشاہ میں زمینی کارروائی تیز، دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ پر بھی قبضہ، کمپاوٴنڈ میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں تیار کی جاتی تھیں ، پاکستان بھر میں دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بھی قائم کیا گیا تھا، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:43

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)پاک فوج نے میران شاہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے زمینی کارروائی تیز کر دی۔ بارودی سرنگیں اور خود کش جیکٹیں بنانے والی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی ، دہشت گردوں کے کمپاوٴنڈ پر بھی قبضہ کر لیا۔ دہشت گردوں سے پاک سر زمین کو پاک کرانے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب میں تیزی آ گئی اور کامیابیاں تیزی سے پاک فوج کے قدم چوم رہی ہیں۔

میران شاہ میں ڈانڈے درپہ خیل میں دہشت گردوں کے کمپاوٴنڈ پر پاک فوج کے دستوں نے قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کمپاوٴنڈ میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں تیار کی جاتی تھیں جبکہ پاکستان بھر میں دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بھی قائم کیا گیا تھا۔ ملک کے بہادر سپوتوں نے کارروائی کر کے دھماکا خیز مواد ، گولیاں ، ڈیٹونیٹرز اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے۔آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ ترجمان کے مطابق بنوں میں رجسٹرڈ تمام 37 ہزار پانچ سو ستاون خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :