پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمزڈوبنر مستعفی ، ڈینئل فیلڈ مین ان کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے

جمعہ 4 جولائی 2014 07:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے جیمزڈوبنر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ ان کے نائب ڈینئنل فیلڈمین عہدہ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز اپنے عہدے پر ایک سال گزارنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی جگہ ان کے نائب ڈین فیلڈمین امریکی خصوصی مندوب برائے پاک افغان کا عہدہ سنبھالیں گے

متعلقہ عنوان :