یو این ڈی پی کی عمران خان کے دعوؤں کی تردید، کسی بھی مبصر کو ریٹرننگ افسران کے کمرے سے نکالا گیا اور نہ ہی کمپیوٹر بند کئے گئے‘کنٹری ڈائریکٹر

جمعہ 4 جولائی 2014 07:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء )قوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے گزشتہ سال انتخابات کے دن انتخابی عمل میں مداخلت سے متعلق پاکستان کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کے مطابق یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر Mare andre francheنے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے الزام کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کامیابی کی تقریر کے بعد ان کے کمپیوٹر بند نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مبصر کو ریٹرنگ افسران کے کمرے سے نہیں نکالا گیا اور نہ ہی ان کے کمپیوٹرزکو بند ہوتے دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :