میر علی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے سولہ افراد کی لاشیں برآمد ، پولیٹیکل انتظامیہ نے تحویل میں لیکر شناخت کا عمل شروع کردیا

جمعہ 4 جولائی 2014 07:15

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) میر علی میں ہرمز کے مقام پر فائرنگ سے قتل کئے جانے والے سولہ افراد کی لاشوں کو تحویل میں لیکر شناخت کا عمل کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ہرمز کے مقام پر سولہ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایا کہ سولہ افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :