پاکستان کا پیپلز پارٹی کی جاسوسی کرنے پر امریکہ سے شدید احتجاج،جاسوسی بند کرنے کا بھی مطالبہ

جمعہ 4 جولائی 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) پاکستان نے سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جاسوسی کرنے پر امریکہ سے شدید احتجاج کیا ہے ، امریکہ سے جاسوسی بند کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے امریکی جاسوسی ناقابل برداشت ہے جاسوسی دونوں ممالک کے تعلقات کے روح کے خلاف ہے اداروں یا شخصیات کی جاسوسی عالمی قوانین اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے امریکہ سے کہہ دیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیاں نہ کی جائیں پاکستان نے امریکی سفارتخانے کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے دفتر خارجہ کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے امریکی سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان میں پیپلز پارٹی کی جاسوسی کی جاتی رہی ہے ۔