شہبازشریف چوہدری نثارکومنانے میں ناکام ،وزیرداخلہ کے نہ ماننے پرشہبازشریف وزیراعظم سے ملاقات کے بعدلاہورروانہ

جمعہ 4 جولائی 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف وزیرداخلہ چوہدری نثارکومنانے میں ناکام ہوگئے ،وزیرداخلہ کے نہ ماننے پرشہبازشریف وزیراعظم سے ملاقات کے بعدلاہورروانہ ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے جمعرات کووزیرداخلہ سے ملاقات کی اورچوہدری نثارعلی خان کے تحفظات دورکرنے کی کوشش کی اورتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ،تاہم وہ چوہدری نثارعلی خان کے تحفظات دورکرانے میں ناکام رہے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف چوہدری نثارعلی خان کومنانے کے بعدوزیراعظم سے ملاقات کے لئے لے جاناچاہتے تھے تاہم چوہدری نثارعلی خان کی ناراضگی ختم نہیں کراسکے اوروہ اکیلے ہی وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے بعدلاہورچلے گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چوہدری نثارعلی خان کئی امورپرمشاورت نہ کرنے پرن لیگ کی قیادت سے ناراض ہیں ،اس کے علاوہ طالبان کے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی میں بعض لوگوں کوشامل کرنے پربھی چوہدری نثارعلی خان کوتحفظات تھے ۔

(جاری ہے)

پارٹی معاملات میں مشاورت نہ کرنے پرچوہدری نثارعلی خان ناراض ہیں ،گزشتہ روزن لیگ کے تیس رکنی اراکین اسمبلی نے چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی تھی اوراراکین نے یہ دعویٰ کیاتھاکہ ن لیگ میں اختلافات نہیں ہیں اورچوہدری نثارسے معاملات طے پاگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :