امریکہ کی جانب سے پیپلزپارٹی کی جاسوسی کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،جاسوسی کیخلاف پیپلزپارٹی امریکہ سے احتجاج کریگی،خورشیدشاہ

جمعرات 3 جولائی 2014 05:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء)اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے پیپلزپارٹی کی جاسوسی کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،جاسوسی کیخلاف پیپلزپارٹی امریکہ سے احتجاج کریگی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سیدخورشیدشاہ نے کہاکہ پارٹی قیادت کے فیصلے بعدامریکی سفارتخانے کواحتجاجی خط لکھیں گے ،امریکہ کوپاکستانی فرد،ادارے یاپارٹی کی جاسوسی کرنے کاحق نہیں ہے ،حکومت بھی اس معاملے پرامریکہ سے احتجاج کرے۔

متعلقہ عنوان :