افغان حکومت شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں تعاون کرے، دفتر خارجہ

جمعرات 3 جولائی 2014 05:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز فوجی آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر نے بدھ کو یہاں سینئر صحافیوں کے گروپ کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے افغانستان فرار ہونے والے کسی بھی دہشت گرد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس فوجی آپریشن میں مدد اور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ سول حکومت، فوج، عوام اور تمام تقریباً تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کر رہے ہیں