پی پی آئی پی ے 4250میگا واٹ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کی منظوری دی،حکومت بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے، اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،خواجہ محمد آصف

جمعرات 3 جولائی 2014 05:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ ( پی پی آئی پی ) نے 4250میگا واٹ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کی منظوری دی جو نجی شعبہ کے ذریعے تعمیر کئے جائینگے ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق بورڈ کا 96واں اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت منعقد ہوا وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ سے بجلی کے حصول کیلئے حکومت نجی شعبے میں ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے بھی پالیسی تیار کررہی ہے جس کا جلد ا علان کیاجائے گا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی پی آئی بی کو نجی شعبے میں کوئلے کے بجلی گھر لگانے کیلئے انتہائی حوصلہ افزا جواب ملا ہے اور ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے گڈانی کے علاوہ بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان میں چھ سو ساٹھ میگا واٹ کا حبکو چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے گلوبل بینفٹ ملائیشیا 420میگا واٹ کے گیگا انرجی 660 میگا واٹ کے گلوبل بینفٹ ملائیشیا 420 میگا واٹ کے گیگا انرجی 660 میگا واٹ کے گلوبل بینفٹ ملائیشیا 420 میگا واٹ کے ایشیا پاک ہانگ کانگ 330میگا واٹ کے صدیق سننز اور 200 میگا واٹ کے ایشیا پٹرولیم کے گروپ شامل ہیں یہ منصوبے جب پورٹ قاسم کراچی کے ساحلی علاقوں فیصل آباد ، گھارو اور جامشورو میں لگائے جائینگے بورڈ نے جلد مکمل ہونے والے 870میگا واٹ کے سکی کناری 720میگا واٹ کے کروڑ اور 1100میگا واٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان منصوبوں کو جلد اوروقت سے پہلے مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔