نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کانوٹی فکیشن جاری کردیاگیا

جمعرات 3 جولائی 2014 05:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں بیاسی پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نوٹی فکیشن میں بتایاگیا ہے کہ نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ مئی کیلئے کی گئی ہے۔ کمی سے صارفین کو چھ ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تقسیم کار کمپنیاں رواں ماہ کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کریں گی۔ کمی کا اطلاق پچاس یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ مئی میں تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین نے آٹھ ارب بتیس کروڑ بیاسی لاکھ یونٹ بجلی استعمال کی۔

متعلقہ عنوان :