جسٹس ناصر الملک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ، جسٹس انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر

جمعرات 3 جولائی 2014 05:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ کے نامز د چیف جسٹس ،جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جبکہ جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس ناصر الملک نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ان کے مستعفی ہونے کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے وہ آج ( جمعرات کو ) قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔