شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری، گن شپ ہیلی کاپٹرزکی شیلنگ سے10دہشت گردہلاک،آئی ایس پی آر نے آپریشن کے دوران 376 دہشت گردوں کے ہلاک اور 19 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی

جمعرات 3 جولائی 2014 05:36

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے مزید 10دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شمالی وریزستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے خار ورسک میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود کم از کم 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 3 مشتبہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں 15 جون سے باضابطہ آپریشن شروع کررکھا ہے، آئی ایس پی آر نے آپریشن کے دوران 376 دہشتگردوں کے ہلاک اور 19 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔