حج و عمرہ ویزے کی کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لیتے ،سعودی سفارت خانہ کی وضاحت

بدھ 2 جولائی 2014 06:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)سعودی سفارت خانے نے عمرہ ویزوں کی قیمتیں بڑھ جانے بارے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سعودی سفارت خانے حج اور عمرہ ویزوں کی کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لیتے اور ویزے مفت فراہم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بعض اخبارات اور میڈیا میں عمرہ ویزوں کی قیمتیں بڑھ جانے کی خبریں شائع ہوئی ہیں تاہم سعودی سفارتخانہ اپنے تمام پاکستانی بھائیوں کے لئے اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ دنیا میں موجود تمام سعودی سفارت خانے حج اور عمرہ ویزے کی کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لیتے اور حج و عمرہ کے ویزے مفت فراہم کرتا ہے

متعلقہ عنوان :