الیکشن کمیشن نے پاکستان کی عوامی تحریک سے متعلق تمام تفصیلات ایف آئی اے کے حوالے کر دیں

بدھ 2 جولائی 2014 06:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی عوامی تحریک سے متعلق تمام تفصیلات ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقاتیں بھی کیں پاکستان عوامی تحریک کی رجسٹریشن اثاثوں سے متعلق تما م تفصیلات فراہم کر دی ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم ایک گھنٹہ سے زائد الیکشن کمیشن میں رہی ہے جس میں مکمل چھان بین کرنے کے بعد ضروری دستاویزات اور شواہد بھی ساتھ لے کر گئی ہے۔