دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی اشاریے مثبت نتائج ظاہر کررہے ہیں ، وزارت خزانہ ، ایف بی آر نے ختم ہونے والے مالی سال میں1950 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ،اعداد و شمار

بدھ 2 جولائی 2014 06:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء ) حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی اشاریے مثبت نتائج ظاہر کررہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے اعدادوشمارمیں بتایا گیاہے کہ ختم ہونے والے مالی سال 2013-14ء کے دوران قومی معیشت میں نمایاں بہتری آئی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ختم ہونے والے مالی سال میں 1955ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جبکہ مالی سال 2012-13ء میں 1679ارب روپے جمع کیے گئے تھے جس سے 16.04فیصد اضافہ ظاہر ہوتاہے۔اسی طرح بجٹ خسارہ 04.02فیصد رہا جو پہلے اسی عرصے کے دوران 06.06فیصد تھا۔ بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی رقوم چودہ ارب 33کروڑ ڈالررہیں۔ قومی برآمدات کاحجم 23 ارب 11کروڑ ڈالررہا۔ تجارتی خسارہ 17 ارب 66کروڑ ڈ الررہا جو 2012-13ء کے عرصے میں 8ارب 73کروڑ ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :