میر علی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ،2 اہلکار شہید ،ایک زخمی

بدھ 2 جولائی 2014 06:33

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)میر علی میں گشت کے دوران مسلح افراد کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے2 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کے سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اس دوران میر علی کی حدود میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی گشت پر مامور تھی کہ اچانک دہشت گردوں کی جانب سے چھپ کر فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے میرانشاہ آرمی میڈیکل کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :